مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی گاندربل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر14 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے Watlarکا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ادھربم ڈسپوزل سکوارڈ نے سرینگر کے خواجہ بازار چوک میں ایک پراسرار بیگ میں موجود ددستی کو ناکارہ بنا دیا ۔