مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان نے74برس قبل اپنے خاندان سے بچھڑنے والے بھارتی شہری کو ویزا جاری کر دیا

 

اسلام آباد 28 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے آج (جمعہ ) ایک بھارتی شہری کو ویزا جاری کیا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے خاندان کے ان افراد سے ملاقات کر سکے جو 74 سال قبل تقسیم کی وجہ سے جدا ہو گئے تھے۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس نے سیکا خان Sika Khan کو پاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق اور خاندان کے دیگر افراد سے ملنے کے لیے ویزا جاری کیا۔دونوں بھائی جو 1947 میں الگ ہوئے تھے حال ہی میں کرتارپور صاحب راہداری پر 74 سال بعد دوبارہ ملے تھے۔دونوں بھائیوں کی کہانی اس بات کی ایک ٹھوس مثال ہے کہ پاکستان کی طرف سے ویزہ فری کرتارپور صاحب کوریڈور کا تاریخی افتتاح کس طرح لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے 2019 میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راہداری کا افتتاح کیا تھا ۔ یہ ایک اقدام تھا جسے بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں سکھ برادری نے سراہا تھا۔ سیکا خان نے پاکستانی ہائی کمیشن میں موجودگی کے دوران اپنے اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں مجھے ویزا مل گیا ہے اور میں اپنے بھائی سے ملوں گا۔ انہوںنے ویزہ فراہم کرنے پر پاکستانی ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔ا قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس فروری 2020 میں اپنے ددرہ پاکستان کے دوران کرتار پور راہداری کو ”امید کی راہداری“ قرار دیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button