مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی یو کے ترال میں چھاپے

 

سرینگر20فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی یو نے ضلع پلوامہ میں گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
ایس آئی یو نے ضلع کے علاقے ترال میں دو مقامات پر گھروں میں گھس کر تلاشیاں لیں۔ایک پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ یہ تلاشیاں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک مقدمے کے سلسلے میں لی جارہی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button