پاکستان

بھارت کی ہندو توا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد:
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات نے خطے کے امن کو داو¿ پر لگایا ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں مظالم کا شکار ہیں، بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پر ہمیشہ جنگیں مسلط کی گئیں، بھارت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ا±نہوں نے کہاکہ اتحاد اور یکجہتی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کاغذوں کی طرح زمین پرگرے۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں پر حملے کیے، قوم سیسہ پلائی دیواربن کر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔خواجہ آصف نے کہاکہ دشمنوں کو واضح پیغام ہے کہ ہم ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں، دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہو گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button