آزاد کشمیرپاکستان

اٹھمقام :بھارتی عدالت کی طرف سے یاسین ملک کی سزا کے خلاف ریلی

مظفرآباد، 27 مئی (کے ایم ایس)معروف کشمیری آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جعلی مقدمات میں عمر قید کی سزا کے خلاف آج آزاد جموں وکشمیرکے ضلع نیلم کے صدر مقام آٹھمقام میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت مخالف ریلی کی قیادت پاسبان حریت ضلع نیلم کے صدر شرافت حسین ملک اور سماجی کارکن سید سلطان پیرزادہ سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماو¿ں نے کی۔ ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور یاسین ملک اور دیگر کشمیری قیدیوں کی رہائی اور کشمیر کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے نعرے لگائے۔مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف عمر قید کا فیصلہ بھارتی جبر کی بدترین مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت حریت رہنماو¿ں کو تحریک آزادی میں ان کے کردار کی وجہ سے نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button