مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : معروف مصنف ، مترجم عبدالرﺅف فاضلی انتقال کر گئے، میر واعظ کا اظہار تعزیت

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف کشمیری مصنف اور مترجم عبدالرﺅف فاضلی آج مختصر علالت کے بعد سرینگر میں وفات پا گئے۔ وہ اپنے قلمی نام ”ابن قدیر “ کے نام سے جانے جاتے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرحو م کا بنیادی تعلق بانڈی پورہ سے تھا۔ انہوں نے متعدد کتب تصنیف کیں اور کئی کتابو ںکا ترجمہ کیا تھا۔انہوں نے محکمہ جنگلات میں بھی بطور ڈپٹی کنزرویٹر خدمات انجام دیں اور انہیں انکی دیانت داری کے لیے یاد کیا جاتا تھا۔مرحوم نے پسمندگان میںا ہلیہ ، بیٹا عبدالرافیہ اور ایک بیٹی چھوڑے۔ مرحوم کا نماز جنازہ سرینگر کے علاقے قمر واری میں مسجد انجم میں ادا کیا گیا ۔ نماز جنازہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پڑھایا۔نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب کے علاوہ مقبوضہ علاقے کے مفتی اعظم مفتی ناصر ااسلام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔
دریں اثنا میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں عبدالرو¿ف فاضلی کی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالرو¿ف فاضلی نے اپنی پیشہ وارانہ دیانت اور ادبی خدمات کی وجہ سے ایک مقام و مرتبہ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے فکر و فلسفے کے ساتھ مرحوم کی گہری وابستگی تھی۔ میرواعظ نے ان کے انتقال کو کشمیر کے ادبی اور فکری حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔میرواعظ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button