مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں غیرمقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا اقدام غیر قانونی ہے :کانگریس

سرینگر21اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ وہ علاقے کی انتخابی فہرستوں میں غیر مقامی لوگوںکو شامل کرنے کی مخالفت کرے گی اور اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کرے گی۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کانگریس کی رہنما رجنی پاٹل نے سرینگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں غیرمقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا اقدام غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس معاملے پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی طرف سے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس میں شرکت کرے گی۔رجنی پاٹل نے کہاکہ ہم کل جماعتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ہمارے ریاستی صدر اور ورکنگ صدر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کانگریس پارٹی جمہوریت کے مفادات کے لیے کھڑی رہے گی۔انہوں نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو بی جے پی کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونے کی تلقین کی اور ان پر زور دیا کہ وہ کانگریس پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کریں کیونکہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button