بھارت
آسام: بی جے پی حکومت نے”یو سی سی”بل اسمبلی میں پیش کردیا، حزب اختلاف کی شدید مخالفت

گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی حکومت نے یکسان سول کوڈ(یو سی سی) بل اسمبلی میںپیش کر دیاہے جسے حزب اختلاف کی طرف سے شدید مخالف کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے رکن اسمبلی ذاکر حسین نے یو سی سی بل کو ایک غیرضروری اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ کثرت ازدواج اور کم عمر ی میں شادی جیسے مسائل کے حل کیلئے پہلے قوانین موجودہیںلہذا یہ بل محض ایک سیاسی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی تنزیل حسین نے بھی کہا کہ انکی جماعت اس بل کی بھر پور مخالف کرے گی اور اجلاس کے دوران شدیداحتجاج کیا جائے گے۔حزب اختلاف کے ایک اور رکن اکھل گوگوئی نے کہا کہ یو سی سی شخصی آزادی اورخانگی معاملات میں مداخلت ہے۔






