بھارت

آسام :ضلع کوکراجھار میں پر تشددواقعے میں دو افراد ہلاک

کوکراجھار اور چرانگ میں فوج تعینات ، انٹرنیٹ سروسز معطل

ڈسپور:
بھارتی ریاست آسام کے ضلع کوکرا جھار میں پرتشدد واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہیں ۔ علاقے میں بھارتی فوج تعینات کردی گئی ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مبینہ طور پر بوڈو اور آدیواسی برادریوں کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور برساکمانڈو فورس کے عارضی کیمپوں سمیت متعدد عمارتوںکو نذ رآتش کردیاگیا۔ بھارتی فوج کے اہلکار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تشدد سے متاثرہ کاریگائوں اور اس کے قریبی مقامات پر مشترکہ گشت کررہی ہیں جبکہ علاقے میں فلیگ مارچ بھی کیا گیاہے۔ کوکراجھار اور چرانگ اضلاع میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ دونوں اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز معطل ہے۔محکمہ داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تشدد پیر کی شب اس وقت شروع ہوا جب تین بوڈووں کو لے جانے والی ایک گاڑی نے مان سنگھ روڈ پر دو آدیواسیوں کو ٹکر مار دی تھی۔ گاڑی پر سوار افراد کو پڑوسی آدیواسی دیہاتیوں نے مبینہ طور پر تشددکا نشانہ بنایا اور انکی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔ تشدد میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا منگل کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔واقعے میں زخمی تین دیگر زیر علاج ہیں۔پولیس نے تشدد میں ملوث 19افراد کو گرفتار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے چڈو کانہو بھون اور دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ واقعے کے بعد مظاہرین نے انصاف ملنے تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button