بھارت

آسام : پولیس نے ”سی جے پی” کے شریک کنوینر سمیت پارٹی کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا

ریاست آسام کے دارلحکومت گوہاٹی میں پولیس نے نوجوانوں کی تنظیم ”کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی )کے شریک کنوینر اور ترجمان آشوتوش رانکا سمیت پارٹی کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی جے پی کا کہنا ہے کہ رانکا کو پارٹی قیادت کے دیگر ارکان اور آسام میں موجود رضاکاروں کے ہمراہ اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ شہر میں رضاکاروں کے طے شدہ اجلاس کے لیے جا رہے تھے۔
تنظیم نے بتایا کہ تقریبا 50 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، حراست میں لیے جانے والوں میں انکت بھاردواج، پریم آکاش اور ان کی ٹیم کے دیگر ارکان شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کو گوہاٹی میں پولیس کے ایک مرکز میں لے جایا گیا۔تنظیم نے یہ بھی کہا کہ اجلاس کے مقام کی طرف جانے والی سڑک کو دونوں اطراف سے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
سی جے پی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کوزیر حراست افراد سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button