مقبوضہ جموں و کشمیر
پہلگام : دریائے لدر میںڈوبنے والے سرینگر کے رہائشی شخص کی لاش چھ روز بعد برآمد

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے ایک شخص کی لاش جو پہلگام کے قریب دریائے لدر میں اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کے دوران ڈوب گیا تھا، آج چھ دن بعد اشمقام سے برآمد کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے جواہر نگر کا رہائشی 42سالہ محمد اشرف میر گزشتہ اتوار کو اپنے بیٹے فہد کو معروف سیاحتی مقام پہلگام میں دریائے لدر کی موجوں سے بچاتے ہوئے خود ڈوب گیا تھا۔واقعے میں انکا بیٹا محفوظ رہا تھا۔
آج چھ روز بعد انکی لاش اشمقام سے برآمد ہوئی۔








