مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ: بھارتی فورسز کی طرف سے ایک کشمیری نوجوان گرفتار

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور کارروائی کے بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیایے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ںھارتی فوج کی 52 راشٹریہ رائفلزکے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے چاندسوما، کنس پورہ میں تلاشی کارروائی کے دوران نوجوان کو گرفتار کیا۔ قابض فورسز نے نوجوان گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے دعویٰ کیا کہ عنوان جس گاڑی پر سوار تھاکی چیکنگ کے دوران دو پستول، میگزین اور 13 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔یہ گرفتاری بھارتی حکومت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقامی لوگوں کو خوفزدہ کرنے اور اختلاف رائے کو دبانے کے لیے کشمیریوں کوا نتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی جاری پالیسی کا تسلسل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button