مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ایس آئی اے نے عبدالوحید پرا کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کر دی

سرینگر08اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر تسلط جموں و کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ادرے ایس آئی اے نے آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عبدالوحید پرا کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ پیش دائر کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ضمنی چارج شیٹ ایک مقامی عدالت میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کی مختلف دفعات کے تحت دائر کی گئی ہے۔عبدالوحید پرا کو بھارتی پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے رواں سال کے آغاز میں گرفتار کیا تھا۔پرا کو سب سے پہلے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ایک مجاہد تنظیم سے مبینہ طورپررابطوں کی وجہ سے گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں این آئی اے کی عدالت سے انہیں ضمانت پر رہا کردیاتھا۔ تاہم دو دن بعد ہی پی ڈی پی کے رہنما کو بھارتی پولیس نے جموں میں گرفتار کر لیاتھا جس کے بعد سے اب تک قید ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button