بنگلادیشی سرحد پر بھارت کی بربریت، بنگالی تارکین وطن پر قیامت ٹوٹ پڑی

نئی دہلی : مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے بنگلادیش کی سرحد پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جہاں بنگالی تارکین وطن پر قیامت ٹوٹ رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتہا پسندمودی حکومت بنگلادیشی تارکین وطن پر ظلم ڈھا کر اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مودی حکومت عوام کی مشکلات نظر انداز کر کے صرف سرحد پر دہشت پھیلا رہی ہے۔عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق بنگلا دیشی خواتین اور بچوں کو بھارتی فورسز نے بغیر کھانا پانی کے سرحد پر چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی سرحدی فورسز نے بنگلا دیشی تارکین وطن کو 11 دن قید رکھ کر رات کو سرحد پر پھینک دیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے سرکاری کاغذات والے بنگلا دیشیوں کو بھی بے رحمی سے سرحد پار بھیج دیا ہے۔ مودی حکومت نے بنگلا دیشی سرحد پر نئی خاردار تار لگا کر معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں سے خطے میں تناو¿ بڑھ رہا ہے۔ مودی حکومت بھارت کو عالمی سطح پر بدنام کر کے صرف نفرت کی آگ بھڑکا رہی ہے۔






