کانگریس پپر لیک، رام مندر چندہ چوری کے خلاف ملک گیر مہم چلائے گی

نئی دلی: کانگریس نے پیپر لیگ اور رام مندر چندہ چوری کے معاملے پر ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پارٹی نے یہ بھی طے کیا کہ آئندہ تمام پارٹی تقاریب میں وندے ماترم کے صرف پہلے دو بند گائے جائیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ فیصلہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے چار گھنٹے طویل اجلاس میںکیا گیا۔اجلاس میں پارٹی قیادت نے کانگریس کے زیر اقتدار چار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں تعلیمی اور امتحانی نظام میں ضروری اصلاحات سے متعلق رپورٹ تیار کرکے ایک ماہ کے اندر صدر ملکار جن کھرگے کو پیش کریں۔اجلاس میں صدرملکار جن کھرگے کے علاوہ سینئر رہنما سونیا گاندھی، راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی ، کانگریس کے زیر اقتداد ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے ۔
دریں اثنا کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی نوجوانوں اور ان سے متعلق مسائل کے ساتھ کھڑی ہیں اوروہ اس حوالے سے 8سو شہروں میں مہم چلائے گی ۔






