بھارت: ایل پی جی کی شدید قلت کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا

ایک شخص کی گیس سلنڈر کی پوجا کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
نئی دلی:
مشرق وسطی میں جاری جنگ کے باعث بھارت میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور ایل پی جی کی شدیدقلت کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کاسامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک شخص کو گیس سلنڈر کی پوجا کرتے ہوئے دیکھایاگیا ہے ، جسے انٹرنیٹ صارفین مودی کی بھارتی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی عدم دستیابی کے خلاف ایک انوکھا احتجاج اور مایوسی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کو اس وقت ایل پی جی کی شدید قلت کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ عالمی سپلائی چین، خاص طور پر آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستوں میں رکاوٹوں کی وجہ سے گیس کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔اس صورتحال نے بھارت بھر میں افراتفری کی صورتحال پیدا کر دی ہے، جہاں گیس ایجنسیوں کے باہر طویل قطاریں، خوف کے عالم میں خریداری اور گیس سلنڈروں کی مہنگے داموں فروخت کے واقعات عام ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران کے باعث کروڑوں گھرانے کھانا پکانے کے بنیادی ایندھن کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جس نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر سپلائی کی صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو توانائی کا یہ بحران مزید سنگین رخ اختیار کر سکتا ہے۔





