مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی حکومت نے جموں میں دو مکانات مسمار کر دیے

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی حکومت نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع جموں میں دو مکانات کو مسمار کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نام نہاد انسداد منشیات مہم کی آڑ میں بشنہ کے علاقے چک وزیرو میں دو بھائیوں جن کی شناخت لالو گجر اور پھلہ گجر کے نام سے ہوئی ہے، کے مکانات کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔علاقے میںبھارتی پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔





