مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: بھارتی سیاح چل بسا
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک بھارتی سیاح کی سرینگر کی ایک ہوٹل میں موت واقع ہو گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کا رہائشی 75 سالہ سیاح سنجیو جےونت نابر سرینگر کے علاقے ڈلگیٹ کے ایک ہوٹل میں اچانک بیہوش ہو کر گر پڑا۔ سیاح کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔