مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: جعلی مقابلے کے متاثر ہ خاندان تاحال عدالتی تحقیقات کی رپورٹ کے منتظر

سرینگر16 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حیدر پورہ جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کے تاحال منتظر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ برس15 نومبر کو تین شہریووں محمد الطاف بٹ، ڈاکٹر مدثر گل اور عامر احمد ماگرے کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیاتھا۔ قابض انتظامیہ نے19 نومبر کو واقعے کی مجسٹریل تحقیقات شروع کی تھیں جسکی رپورٹ 15 روز کے اندر پورٹ پیش کی جانی تھی تاہم تحقیقات کے نتائج کو ابھی تک عام نہیں کیا گیا ۔محمد الطاف کی بھانجی صائمہ بٹ نے ٹویٹر پرلکھا ہے کہ دو ماہ گزر گئے نہ تو عدالتی رپورٹ منظر عام پر آئی اور نہ ہی لواحقین کو ایف آئی آریا پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم کی گئی۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما روح اللہ مھدی نے صائمہ بٹ کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ خاندان انصاف کی تلاش میں تنہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button