مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر25جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دستبردارکرانے کے لئے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کالے قوانین کے تحت حاصل بے پناہ ختیارات کے حامل بھارتی فوجی بغیر کسی سزا کے خوف کے کشمیری نوجوانوں کو اپنی مرضی سے قتل اور گرفتار کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فوجیوں نے ایک درجن سے زائد نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا اور کئی دیگرکو گھروں پر چھاپوں اور نام نہاد تلاشی کارروائیوںکے دوران گرفتار کیا۔ حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جای بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت سے جواب طلب کرے اورتنازعہ کشمیر کوکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
دریں اثناء حریت رہنما خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کی مرضی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوںبھارتی شہریوں کو جموں وکشمیر کی شہریت دی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button