بھارت
عمان کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ، تین بھارتی ملاح لاپتہ

عمان: عمان کے شہر صحار کے شمال مشرق میں واقع سمندری علاقے میں آئل ٹینکر ” سیٹے بیلو“ پر حملے کے بعد تین بھارتی ملاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ 21بھارتی ملاحوں کو بچا لیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ حملہ عمان کے ساحل کے قریب آئیل ٹینکر ماری سیکس پر امریکی ”پر یسیٹرن میونیشن“ حملے کی اطلاع کے بعد پیش آیا۔ جس میں سوار 24بھارتی ملاحوں کو بچا لیا گیا تھا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں بھارتی سفارتخانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تلاش و بچاﺅ کارروائی میں عمانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ بھارت نے واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کے اعلی سفارتکار جیسن میکس کو طلب کر لیا ہے اور اپنا باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔




.jpeg)

