بھارت
کرناٹک: ہندو توا تنظیم کا حلا ل گوشت پر پابندی کا مطالبہ
بنگلورو18مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ہندو توا تنظیم نے ریاست میں حلال گوشت پر پابندی کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔
ہندو جن جاگرتی سمیتی (ایچ جے ایس) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرناٹک کے ہر گلی کوچے میں گوشت کی دکانوں پر ”جھٹکہ“ گوشت کو فروغ دیں۔ ہندو تنظیم نے بی جے پی حکومت سے کہا کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں ”حلال سرٹیفکیٹ پر پابندی قانون“ کو شامل کرے۔
سمیتی کے ترجمان موہن گوڑا نے ایک بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر یہ تنظیم حلال ذبیحہ کے خلاف قانونی جنگ لڑے گی۔ موہن گوڑا نے کہا کہ ہم ہر وارڈ شہر میں جھٹکہ گوشت کی دکانیں کھولیں گے۔