بھارت

امریکی ماڈل اپرنا سنگھ نے بھارت کے شہر وارانسی کو خوفناک ترین شہر قرار دیدیا

1679f5a0-8c86-489b-97d0-3ceab245ce00نئی دلی یکم دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی نژادامریکی ماڈل اپرنا سنگھ نے بھارت کے شہر وارانسی کو خوفناک ترین شہر قرار دیا ہے اور ان اس تبصرے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیںشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماڈل اپرنا سنگھ نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو جس کا عنوان تھا ‘خوفناک ترین شہر: وارانسی، انڈیا’ ریکارڈ کر کے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپ لوڈ کیاتھا۔انہوں نے ویڈیو میں فوٹیج دکھاتے ہوئے کہاکہ "میں وارانسی، انڈیا میں تھی ،دریائے گنگا واقعی گندگی سے بھرا ہوا ہے”۔انہوں نے ویڈیو میں مزید کہاکہ آپ دیکھتے ہیں کہ لوگ اس میں نہا رہے ہیں۔ ہوٹل کے راستے میں آپ کو لاشیں جلتی ہوئی نظر آتی ہیں، جو بہت زیادہ خوفناک لگتا ہے؟اپرنا سنگھ نے کاروباری دورے کے لیے وارانسی کا دورہ کیاتھا، جسے ہندوستان کا روحانی دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔
وہ اپنے جیولری برانڈ انڈین گوڈیس بوتیک کے مالک سے ملنے کے لیے وارانسی شہر گئی تھی اور جب وہ وہاں تھی، انہوں نے TikTokویڈیوریکارڈ کی جس کا عنوان تھا ‘خوفناک ترین شہر : وارانسی، انڈیا’۔اس کلپ پربھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مشتعل ہو کر اپرنا کے ساتھ "بدتمیزی”کا لیبل لگادیا ہے اور انہیںمعافی مانگنے پر مجبورکیاجارہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button