مودی نے چابہار بندرگاہ کو بچانے کے لئے ایران کو دھوکہ دیا

اسلام آباد : بھارتی میڈیا رپورٹس نے انکشاف کیا ہے کہ ایران بھر میں وسیع پیمانے پر امریکہ اوراسرائیل کے حملوں کے باوجود جن میںشہریوں اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، تزویراتی طور پر انتہائی اہم چابہار بندرگاہ کو جو افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے بھارت کا گیٹ وے ہے ، چھوا تک نہیں گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیٹلائٹ کی تصاویر سے تصدیق ہوتی ہے کہ بندرگاہ پر کوئی میزائل یا بم نہیں گرا جو خوراک، ادویات اور ضروری سامان کی نقل و حمل کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹ مودی حکومت اور اسرائیل کے درمیان چابہار کو بچانے کے لیے ایک خفیہ معاہدے کی نشاندہی کرتی ہے جس سے ایران کے ساتھ بھارت کی دھوکہ دہی کی عکاسی ہوتی ہے۔ جہاں اسرائیل اور امریکہ نے پورے ملک میں حملے شروع کیے، بھارت نے اپنی پینترابازی سے تہران کے بھروسے کی قیمت پر اپنے اقتصادی اور تزویراتی مفادات کا تحفظ کیا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی کے اقدامات سے وہ ایران کے غدار کے طور پر بے نقاب ہوا ہے جس نے بندرگاہ کے تحفظ کے لیے سفارتی اعتماد کوقربان کیاہے۔








