APHC

عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جائیدادیں ضبط کرنے سے روکے : حریت کانفرنس

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں قابض انتظامیہ کو مظلوم کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے سے روکیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میںبی جے پی حکومت کی طرف سے جاری خوف ودہشت کی پالیسی کے تحت بھارتی فورسزاوردہلی کے زیرکنٹرول تحقیقاتی ادارے مختلف اضلاع میںکارروائیوں کے دوران مکانات،زمینوں اورکاروباری اداروں سمیت جائیدادوں پر قبضہ کررہے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیری عوام کے خلاف ایک مکمل جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی اور خصوصی تحقیقاتی ایجنسی جیسے تحقیقاتی اداروں کی طرف سے چھاپوں، گرفتاریوں اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کا مقصد کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر سزا دینا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی قبضے اور انسانیت کے لیے خطرہ ہندوتوا کی دہشت گردی سے بچانے کے لیے آگے آئیں ۔ایڈوکیٹ منہاس نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حکومت کو متنازعہ علاقے میں مظالم کرنے سے روکیں اور اس پر غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری رہنماوں، کارکنوں اور عام شہریوں کی رہائی کے لیے دباو  ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button