APHC

بی جے پی مردم شماری کے نام پر مقبوضہ کشمیرمیں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے، حریت کانفرنس

 

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی کی بھارتی حکومت اپنے ہندوتوا آر ایس ایس ایجنڈے کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی اور دیگر ہم خیال رہنمائوں اور جماعتوں کی طرف سے مردم شماری کے نئے فارمیٹ میں کشمیر مخالف اور فرقہ وارانہ ایجنڈوں کی عکاسی کرنے والے کئی نجی، غیر منطقی اور غیر ضروری سوالات شامل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوالات کشمیری معاشرے کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ایک سازش ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگست 2019 میں بندوق کی نوک پر مقبوضہ جموں و کشمیر کو غیر قانونی طور پر تقسیم کرنے کے بعد، بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اب مردم شماری کی مشق کے ذریعے ایک بار پھر مقبوضہ علاقے کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مردم شماری میں ایسے سوالات شامل ہیں جیسے: "ایک خاندان کا تعلق کس مسلک سے ہے؟ کشمیر کے اندر اور باہر کون کون سے رشتہ دار موجودہیں؟ خاندان کی کون سی جائیدادیں ہیں، خاص طور پر سسرال والوں کی؟ کیا خاندان کا کسی عسکریت پسند (مجاہد)یا حریت کیمپ سے کوئی تعلق ہے؟”حریت ترجمان نے کہاکہ یہ مشق مردم شماری کی آڑ میں انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے مترادف ہے۔ مردم شماری کے نام پر اس طرح کے دخل اندازی اور مشکوک سوالات جموں و کشمیر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی دانستہ کوشش کے اندیشوں کو تقویت دیتی ہیں ، جہاں مسلمان تاریخی طور پردیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ بھائیوں اور بہنوں کی طرح ہم آہنگی کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔ حریت ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ خاص طور پر اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کرنے کے بعدمقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے۔بھارت نے مقبوضہ علاقے میںظلم و جبر اور بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں فوری مداخلت کریں۔حریت ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر نظر بند کر رکھا ہے، جو بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں مسلسل قید ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button