بھارت
پاکستان کی بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی بندش میں توسیع
اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے اس کو 24جولائی تک بڑھا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی ہے۔ پی اے اے کے مطابق بھارتی طیاروں (سول و فوجی) پر پابندی 16 جون شام 5 بجکر 50 منٹ سے 24 جولائی صبح 4 بجکر 59 منت تک ہوگی۔








