بھارت

”بی جے پی“ کے لیے کسی کی قربانی کی کوئی اہمیت نہیں، اکھلیش یادو

سونم وانگ چک سے بھول ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

لکھنو: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک سے اپیل کی ہے کہ نئی دلی کے جنتر منتر پر اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ختم کردیں کیونکہ بے حس ”بی جے پی “ حکومت کیلئے انکی قربانی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو نے ”ایکس “ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”سونم وانگ چک جی سے ہماری مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں ، بی جے پی جسے وہ اپنے مرن برت سے جگانے کی کوشش کررہے ہیں ، خود بے اصول اور بدعنوان ہے۔ ، حکومت بے حس اور بے مروت ہے ، کسی کی قربانی اسکے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی لہذا یہ توقع رکھنا فصول ہے کہ بی جے پی ارکان کو کچھ احساس ہوگا یا انکا دل بدلے گا۔ انہوںنے ایکس پر لکھا کہ بی جے پی والوں کیلئے کسی کی بھی زندگی کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے، ان کیلئے پیسہ سب کچھ ہے ، یہ لوگ کرپشن کے ذریعے کمائی گئی دولت کے گھمنڈ میں ہیں اور گھمنڈی لوگ ہرگز سدھر نہیں سکتے ۔“
اکھلیش یادو نے رام مندر عطیہ غبن کیلئے بھی بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو لوگ اقتدار کے لالچ میں مندروں تک کو لوٹ رہے ہیں وہ ستیہ گر ہ کی اہمیت کیسے سمجھیں گے ، ان لوگوں کو نوجوانوں کے مستقل اور انکے والدین کے خوابوں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ یہ خود غرض اور مفادپرست لوگ ہیں۔
یادرہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی نئی دلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیے بیٹھی ہے اور وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے پر زور دے رہی ہے ۔ وانگ چک 28جون کو انکے احتجاج میں شامل ہو گئے ، تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20جون کو پارلیمنٹ چلو مارچ کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button