بھارت

بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات میں خطر ناک حد تک اضافہ

comunal clashes in indiaنئی دہلی:
بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے 2022 کے دوران ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف کیا ہے، جس میں ریاست مہاراشٹر سرفہرست ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی آر بی کے فراہم کردہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سب سے زیادہ فسادات ریاست مہاراسٹر میں ہوئے جن کی تعداد 8ہزار 2سو 18تھی جبکہ بہار میں 4ہزار 7سو36جبکہ اتر پردیش میں 4ہزار4سو78 فسادات ریکارڈ کیے گئے۔
این سی آر بی کی رپورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مذہبی نفرت انگیز تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ اشتعال انگیز بیانات نے نہ صرف کشیدگی کو ہوا دی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں جانوں اور املاک کا بھی نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ میں سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات دینے کے اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے پہلے سے کشیدہ صورتحال میں مزید اضافہ ہوا ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button