راجستھان : بی جے پی انتظامیہ نے مزید چار مساجد مسمار کر دیں
مساجد ، مدارس کی مسماری سراسر غنڈہ گردی ہے، مسلم رہنما

جے پور: ہندو تو اتنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے زیر قتدار بھارتی ریاست راجستھان میں انتظامیہ نے ضلع بامیر میں مزید چار مساجد منہدم کر دی ہیں۔ انتظامیہ نے چند روزقبل دارلحکومت جے پور میں ایک چار منزلہ مسجد منہدم کر دی تھی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع بامیر میں 17 مساجد اور مدارس کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ مسماری کی یہ مہم مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے راجستھان کے حالیہ دورے کے بعد شروع کی گئی ، جہاں انہوں نے کلکٹرز اور پولیس افسران کے ساتھ اجلاس کیا تھا۔ مساجد ، مدارس کو انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں مسمار کیا جا رہا ہے اور قابل غور بات یہ ہے کہ اس مہم میں صرف مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا رہا ہے جبکہ مندروں کو بالکل نہیں چھیڑاجارہا ۔
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کے ریاستی صدر سید سعادت علی نے مساجد ، مدارس کے خلاف کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ سراسر غنڈہ گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام من مانی کر رہے ہیں، ریاست غنڈہ گردی کے طریقے اپنائے گی تو انصاف کیسے یقینی ہو گا؟انہوں نے کہا کہ قانونی طریقہ کار کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ صرف مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ مندروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
حزب اختلاف کے رہنماﺅں ہریش چودھری اور رام بینیوال نے انہدامی مہم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات ریاست میں کشیدگی کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔





