مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت چیئرمین کابھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کے غیر جانبدارانہ اور واضح موقف کا خیر مقدم

سرینگر 14 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کے مقامی اور جائز مطالبے کے حوالے سے بھارت کی عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اور دانشور اروندھتی رائے کے غیر جانبدارانہ اور واضح موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔
مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی کے اداروں اور اقوام متحدہ کے لیے یہ مناسب وقت ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے پروان چڑھائی گئی ہندوتوا فسطائیت اور سامراجیت کو روکے جو عالمی امن اور خوشحالی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔نظربندرہنما نے ایک بھارتی نیوز چینل کو اروندھتی رائے کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں قبرستان جیسی خاموشی قائم کرنے کے لئے بھارت کی بے رحمانہ نسل کشی، بنیادی حقوق کی پامالی،اظہاررائے کی آزادی ، آزاد ی صحافت اورمذہبی آزادی پر پابندیوں،جبری گرفتاریوں اور ظالمانہ قوانین کو بے نقاب کیا ہے۔ حریت چیئرمین نے حریت پسند کشمیریوںکو خوفزدہ کرنے اور قانون کی حکمرانی کے مہذب تصور کو داغدار کرنے کے لیے بھاری تعداد میں قابض فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ایک مضبوط مزاحمتی تحریک میں مصروف ہیں جسے بھارت شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھارتی مظالم کے خلاف جس استقامت، بہادری اورجوش وجذبے کا مظاہرہ کیا وہ بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی ترک کرنے کے لئے ایک واضح پیغام اور عالمی ضمیر سے اپنی خاموشی توڑنے کی اپیل ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں مدد دے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اروندھتی رائے نے کرن تھاپر کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ شاید کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتا لیکن یہ بھارت کو کھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت اپنے طرز عمل سے کشمیر میںاپنی اقدار، اصولوں اور آئینی وعدوں کو پامال کررہا ہے، آخر کار بھارت خود تباہ ہوجائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button