مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:خاموشی کو نارملسی نہیں سمجھا جانا چاہئے: محبوبہ مفتی

mehboobaسرینگر23جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے اس اعتراف کو کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں،تضادات کا مجموعہ قرار دیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان پر کہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بعد اس کی ریاستی حیثیت بحال کر دی جائے گی، شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خاموشی کو نارملسی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نارملسی کا ایک جھوٹابیانیہ بنانے کے لیے کشمیری عوام کو دہشت زدہ کرکے خاموش کرانے کے بعد بھارتی حکومت کا یہ اعتراف کہ حالات اب بھی معمول کے مطابق نہیں ہیں، تضادات کا مجموعہ ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سربراہ غلام احمد میر نے سرینگر میں ایک بیان میں اس بات کو حیران کن قراردیا کہ ایک طرف بھارتی حکومت علاقے میںحالات معمول پر لانے کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری طرف کہتی ہے کہ جونہی حالات معمول پر آئیں گے توجموںوکشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کی جائے گی جو تضادات کی نشاندہی کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button