مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی حکومت کا مزید پانچ جیلوں کی سیکورٹی پیرا ملٹری کے حوالے کرنیکا فیصلہ

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت نے مزید پانچ جیلوں کے حفاظتی اقدامات پیرا ملٹری ” سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ”( سی آئی ایس ایف) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سی آئی ایس ایف فی الوقت سینٹرل جیل سرینگر اور کوٹ بلوال جیل جموں کی حفاظت پر مامور ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جن مزید پانچ جیلوں کی سیکورٹی سنبھالنے کا معاملہ زیر غور ہے ان میں کٹھوعہ کی مہانپور جیل کے علاوہ جموں ، اسلام آباد، کپواڑہ اور بارہمولہ ڈسٹرکٹ جیل شامل ہیں۔
سینٹرل جیل سرینگر اور کوٹ بلوال جیل کی سیکورٹی کی ذمہ دار ی اکتوبر 2023 میں ”سی آئی ایس ایف ” کے حوالے کی گئی تھی۔
بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے حریت رہنمائوں ، کارکنوں ، عام کشمیری نوجوانوں ، حقوق کے کارکنوں ، صحافیوں، علمائ، طلبا ، وکلا اور سول سوسائٹی کے کارکنوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیریوںکو غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند کرکھا ہے ۔ جیلوں میں بند ان کشمیریوںکو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیا ہے جس کی وجہ سے اکثر نظر بند مختلف امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button