مقبوضہ جموں و کشمیر

دارلخیر میرواعظ منزل کا چوٹہ بازارسرینگر کے آتشزدگی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں دارالخیر میرواعظ منزل نے سرینگرکے علاقے چوٹہ بازار میں آتشزدگی کے واقعے میں رہائشی مکانات کے جل کر خاکستر ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرپرست دارالخیر جناب میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق جو مسلسل خانہ نظر بند ہیں کی طرف سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میںتنظیم کا ایک وفد نے نورباغ سرینگر جاکر متاثرہ خاندانوں میں چاول ، آٹا،کمبل ، کچن کٹ اور بنیادی ضروریات کاسامان تقسیم کیا ۔وفد نے متاثرین کی فوری دوبارہ آباد کاری پربھی زوردیاہے۔دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے متاثرین کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل کی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھی جاسکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button