مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :مودی حکومت کی طرف سے میڈیا کو سرکاری پالیسی پر عمل درآمدکی ہدایت
سرینگر:مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیوز پورٹلز اور سوشل میڈیا پیجز کوخبردار کیاہے کہ وہ 2021 میں میڈیا پر قابو پانے کے لیے متعارف کرائی گئی پالیسی پرعمل کریں یا پھرنتائج کا سامناکرنے کیلئے تیار رہیں۔
یہ انتباہ مقامی قابض انتظامیہ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس میں تمام آن لائن نیوز پورٹلز اور سوشل میڈیا پیجز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ "انفارمیشن ٹیکنالوجی گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈرولز2021میںدئے گئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں”۔انتباہ میں کہاگیا ہے کہ آن لائن نیوز پورٹلز اور سوشل میڈیا پیجزکو ان احکامات کی خلاف ورزی پر تعزیرات ہند اور دیگر متعلقہ قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔