بھارت

اتراکھنڈ:” بی جے پی“ حکومت نے مدرسہ بورڈ مکمل طورپر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

دہرادون:بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں بی جے پی حکومت نے مدرسہ بورڈ کو یکم جولائی سے مکمل طورپر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بورڈ کے خاتمے کے بعد ریاست کے تمام اقلیتی تعلیمی ادارے اور مدارس نئے متحد ادارے ”اتر کھنڈ اسٹیٹ مائنارٹی ایجوکیشن اتھارٹی“(یو ایس اے ایم ای“ کے تحت کام کریں گے۔ اترا کھنڈ میں ساڑے چار سو سے زائد رجسٹرڈ مدارس ہیںجنہیں اب اترا کھنڈ بورڈ آف سکول ایجوکیشن سے الحاق کرنا ہوگا جس کے بعد ہی انہیں نئی اقلیتی تعلیمی اٹھارٹی کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ نئے ضوابط کے تحت اقلیتی تعلیمی ادارے پرائمری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے طور پر کام کریں گے اور انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ تعلیمی معیارات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ۔ حکومت نے تمام تسلیم شدہ اداروں میں قومی نصاب کی تدریس کو لازمی قرار دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button