بھارت

مغربی بنگال: وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی ہیلی کاپٹرمیں سوار ہونے کے دوران گرنے کی باعث زخمی

download (9)کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتا بنرجی درگاپور علاقے میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لڑکھڑا کر گر گئیں جس کی وجہ سے انکے پاﺅں میں معمول چوٹ آئی ہے۔ وہ ہ درگاپور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر آسنسول جا رہی تھیں جہاں انہی پارٹی امیدوار شترو گن سہنا کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور لڑکھڑا کر گر گئیں۔ ان کے پاوں میں معمولی چوٹ آئی ہے۔ کچھ دیر آرام کے بعد وہ آسنسول روانہ ہوگئیں۔
ان کی پارٹی آل انڈیا ترنمول کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ ممتا بنر جی معمولی زخمی ہوئی ہیں ۔یاد رہے کہ ممتا بنر جی چند ماہ قبل بھی اپنے گھر میں گرنے کیوجہ سے زخمی ہوئی تھیں۔KMS

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button