بھارت
جھارکھنڈ :بھارتی فورسز کی فائرنگ میں ایک خاتون سمیت 2قبائلی ہلاک
نئی دلی:
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں بھارتی فورسز نے ایک خاتون سمیت دو قبائلیوں کو ہلاک کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سنگھ بھوم سے 80کلومیٹر دورسونوا پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جنگل کے علاقے میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں ان فراد کو ہلاک کیا ہے ۔پولیس کے مطابق علاقے میں پولیس اہلکاروں اور مائو نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون سمیت دو قبائلی افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔جائے وقوعہ سے دو رائفلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔





