مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کی رات دیر گئے علاقے کے کئی حصوں میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 185 کلومیٹر کی گہرائی میں افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے، وادی کشمیر کیساتھ ساتھ جموں خطے کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ بہت سے لوگ اس دوران گھروں سے باہر آگئے ۔ حکام نے بتایا کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔






