مقبوضہ جموں و کشمیر

پانچ اگست کادن جموں و کشمیر کے عوام کو بے اختیار کرنے کی ایک دردناک یاد دہانی ہے: میرواعظ عمر فاروق

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ پانچ اگست اس تاریک دن کی ایک دردناک یاد دہانی ہے جب بھارتی حکومت نے کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے آئینی وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت غیر قانونی طورپر تبدیل کردی تھی ۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کے ان غیر قانونی اقدامات نے تنازعہ کے دیرپاحل کے منتظر کشمیری عوام کو مزید بے اختیار کر دیا اور ان کی منفردشناخت، تشخص اور بنیادی حقوق پر ایک کاری ضرب لگائی، جس سے ہماری اجتماعی سیاسی زندگی پر ایک اور گہرا زخم لگا۔انہوں نے کہا کہ ان تمام مشکلات اور چیلنجوں کے باوجود کشمیری عوام اپنی مسلم اکثریتی شناخت اورتمام بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارا حوصلہ اور استقامت ہمیشہ مثالی رہی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دورنہیں جب بھارتی حکومت انسانیت اور جمہوریت کا احترام کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ کئے وعدے پورے کرنے کیلئے ان سے انصاف، خلوص اور احترام کے ساتھ بات چیت کرے گی۔
واضح رہے 5اگست سال 2019کو مودی کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت منسوخ کر کے اسے دویونین ٹیریٹریز جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button