مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کی شب قدر کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کی بندش کی مذمت 

mehmboba muftiسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے رمضان المبارک کی مقدس ترین راتوں میں سے ایک شب قدر کے موقع پر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو بند کرنے کے فیصلے پر قابض حکام کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حریت رہنما اور مسجد انتظامیہ کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کرنے کی بھی مذمت کی۔شب قدرجو ماہ رمضان کے آخری دس دنوں میں آتی ہے، اسلامی کیلنڈر کی مقدس ترین راتوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ زمین، وسائل اوراب مذہب، آپ کشمیریوں سے کیاکیا چھیننے جا رہے ہیں؟ پی ڈی پی کی سربراہ نے جامع مسجد سرینگر کے گیٹ کے باہر گارڈز کی تصویر اور مسجد کے بند دروازے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ۔قابض حکام نے جامع مسجد سرینگر کو جمعة الوداع کے بعد ہفتے کے روز شب قدر کے موقع پر بھی بند کردیا تھا اورلوگوں کو مسجد میں نماز تراویح پڑھنے اور شب خانی کی اجازت نہیں دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button