مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر رہا ہے، پولیٹیکل ریزسٹنس موﺅمنٹ

سرینگر03 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور پولیٹیکل ریزس ٹنس موﺅمنٹ کے چیئرمین جمیل احمد میر نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت پنڈتوں، غیر کشمیریوں اور بھارتی فوجیوں کے لیے الگ کالونیاں بنا کر مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمیل میر نے سری نگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں پرزور دیا کہ وہ مذموم بھارتی منصوبوںکو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button