بھارت

اروناچل پردیش چین کاعلاقہ ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چین نے متنازعہ علاقے” اروناچل پردیش“ میں مختلف علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی بھارت کی تازہ ترین کوشش کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیاہے کہ زنگنان(بھارتی نام اروناچل پردیش ) چین کا حصہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے یہ بات اس وقت کیجب ان سے بھارت کی جانب سے 7 اگست کو خطے میں 27 مقامات کے نئے نام جاری کئے جانے کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔ترجمان نے کہا کہ چین بھارت کے نام نہاد”اروناچل پردیش“کو تسلیم نہیں کرتا جہاں نئی دہلی نے غیر قانونی طور پرحکومت قائم کررکھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زنگنان چین کا علاقہ ہے۔ انہوں نے روایتی طور پر چین کے استعمال کردہ ناموں کو اپنے ناموںسے تبدیل کرنے کی بھارت کی کوشش کو غیر قانونی قرار دیا۔چینی ترجمان نے کہا کہ ایسا اقدام اس حقیقت کو نہیں بدل سکتا کہ زنگنانٍ چین کا علاقہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button