بھارت
اتر پردیش: انتظامیہ نے کھلے مقامات پر عید نماز کی ادائیگی پر پابندی لگا دی
لکھنو:بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتظامیہ نے کھلے مقامات پر عید نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکم عدولی پر پاسپورٹ اور لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرٹھ شہر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آیوش وکرم سنگھ نے کہا کہ پولیس کسی بھی حالت میں کھلے مقامات نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ سڑکوں وغیرہ پر نماز پڑھتے ہوئے پائے گئے ان کے پاسپورٹ ضبط اور لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اتر پردیش میں عید کے دوران سڑکوں پر نماز پڑھنے کے الزام میں 200 سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔