بھارت

مسلمانوں کی درخواست مسترد، الہ آباد ہائیکورٹ نے ہندوﺅں کو گیان واپی مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت دیدی

Ahmad Abad

الہ آباد، :بھارت میں الہ آباد ہائی کورٹ نے روایتی مسلم مخالف تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیان واپی مسجد کی اانتظامیہ کمیٹی کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا اور ہندوو¿ں کو مسجد کے سیل شدہ تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دے دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں وارانسی کی ضلعی عدالت نے ہندوﺅں کو گیان واپی مسجدکے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دیدی تھی جس کے خلاف مسجد کمیٹی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے بھی مسلم دشمنی کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم فریق کو کوئی ریلیف دینے سے انکار کیا۔

عدالت نے کیس کی اگلی سماعت منگل (6 فروری) کو مقرر کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button