بھارت
آسام ، اروناچل پردیش سرحد پر کشیدگی ، فائرنگ میں 18افراد زخمی
اروناچل جانے والی سڑکوں کی معاشی ناکہ بندی

گوہاٹی: آسام اور اروناچل پردیش کی سرحد پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف مسنگ برادری کی تنظیم تاکام مسنگ پورین کپسنگ (ٹی ایم پی کے) اور دیگر طلبا، و نوجوان تنظیموں نے اروناچل پر دیش جانے والی سڑکوں پر غیر معینہ مدت کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے جس سے دونوں ریاستوں کے درمیان آمد ورفت متاثر ہوئی ہے اور اشیائے خورد ونوش کی ترسیل بند ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین ارناچل پردیس سے آنے والی گاڑیوں کو روک رہے ہیں ۔ یہ احتجاج دس اگست کو منگ بداتی علاقے میں سرحدی فائرنگ کے واقعے کے خلاف کیا جا رہا ہے جس میں آسام کے کے 18کے لگ بھگ دیہاتی زخمی ہوئے تھے۔ احتجاج کرنے ولالی تنظیمیں فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتار ، ان کے خلاف سخت کارروائی اور سرحدی علاقوں میں آسام کے باشندوں کے تحفظ کی ضمانت کا مطالبہ کر رہی ہیں۔







