بھارت

اڈیسہ: اونچی ذات کے ہندوﺅں کا مندر میں داخل ہونے پر دلت خواتین پر بہیمانہ تشدد

بھونیشور: ریاست اڈیسہ میںاونچی ذات کے ہندوﺅں نے دلت خواتین کو ایک مندر میں داخل ہونے پر سخت بدسلوکی کا نشانہ بنایا، تشدد کے باعث ایک دلت خاتوں شدید زخمی ہو گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب گاﺅں اتیمتی میں کچھ دلت خواتین شیو مندر میں جارہی تھیں کہ اس دوران لاٹھیاں اٹھائے کچھ دیہاتیوں نے انہیں روکا اور سخت زد وکوب کیا۔
دلت خواتین کا کہنا تھا کہ گاو¿ں کے کچھ لوگوں نے انہیں مندر میں داخل ہونے سے روکا، ان کیساتھ بدسلوکی کی اور انہیں دھمکی دی کہ اگر وہ احاطے سے باہر نہ نکلیں تو انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔
خواتین کے مندر کے احاطے سے باہر جانے سے انکار کرنے کے بعد صورتحال مبینہ طور پر بڑھ گئی۔ گاوں والوں نے ان کی پوجا کی نذریں چھین کر زمین پر پھینک دیں۔ایک 55سالہ دلت خاتون پر چاقو سے بھی وار کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔پولیس نے بعد ازاں حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button