بھارت

بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے

Indus Water Treaty

اسلام آباد:بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ بھارت کے منفی طرز عمل کیوجہ سے انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس گزشتہ دو برس سے تاخیر کا شکار ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان کے انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونا ضروری ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی بارہا درخواست کی ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ انڈس واٹر کمشنرز کا آخری اجلاس 30 اور 31 مئی 2022 کو نئی دہلی میں ہوا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button