مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی تلاشی کی کارروائیاں جاری

 

سری نگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کی سرکاری تقریبات سے قبل بھارتی فورسز نے سرینگر شہر اور سرینگر-جموں شاہراہ پر تلاشی اور نگرانی کی کارروائیاں مزیدتیزکردی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی فورسز کے اہلکار اور ایجنسیوں نے حساس مقامات کی نگرانی اور گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ بھارتی فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکاروں کو شاہراہ کے ساتھ ساتھ خاص طور پر اہم اسٹریٹجک مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
گاڑیوں کی تلاشیوں اور نگرانی کی کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں جبکہ جمعرات کی شام سے اسلام آباد اور کولگام کے مختلف حصوں میں گھروں پر چھاپوں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button