مقبوضہ جموں و کشمیر

 مولانا مسرور عباس انصار ی کا بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے پاسپورٹ جاری نہ کئے جانے پر اظہارافسوس

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مولانا مسرور عباس انصار ی نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ نو برس سے پاسپورٹ جاری نہ کئے جانے پر شدید افسوس کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولانا مسرور عباس انصار ی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ پاسپورٹ سے محرومی کے باعث وہ بیرون ملک متعدد مذہبی اور روحانی مواقع میں شرکت سے محروم ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 4جولائی سے شروع ہونے والی شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اورانکی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے، مگر پاسپورٹ نہ ہونے کے باعث میں اس تاریخی اور روح پرور موقع پر حاضر ہونے سے قاصر ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر عدم شرکت ان کے لیے گہرے دکھ اور زندگی بھر کی حسرت کا باعث رہے گی۔ہر عقیدت مند کے لیے ایسے عظیم اور تاریخی موقع پر موجود ہونا، لاکھوں سوگواروں کے ساتھ دعا میں شریک ہونا، اپنے محبوب رہنما کو آخری خراجِ عقیدت پیش کرنا اور اس تاریخی الوداعی منظر کا حصہ بننا ایک ناقابلِ بیان سعادت ہوتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پاسپورٹ سے مسلسل محرومی نے انہیں اس عظیم اعزاز سے بھی محروم کر دیا۔مولانامسرور عباس انصاری نے کہاکہ یہ ایک ایسا گہرا زخم ہے جسے الفاظ بیان نہیں کیاجاسکتا۔ اس تاریخی موقع سے محرومی کا یہ دکھ زندگی بھر ان کے دل میں ایک ناقابل فراموش حسرت بن کر رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button